Monday , July 24 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کافی پینے سے کیا فائدہ ہے

کافی پینے سے کیا فائدہ ہے

ہمارے معاشرے میں کافی پینا عام ہے۔ کافی کی ابتداکیسے ہوئی ، اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں۔ معالجین نے کہا کہ کافی پینا بہت فائدہ مند ہے۔ چنانچہ ہر طرف کافی ہاؤس کھل گئے۔ کافی کے بیجوں میں کیفین نامی ایک جزو پایاجاتا ہے ، جس کی مقدار ایک فیصد ہے۔ یہ ہمیشہ تیزاب کے ساتھ مل کرمرکب بناتا ہے۔ بیشترلوگوں کاخیال ہے کہ کافی انسانی جسم پر جو اثر ڈالتی ہے ، وہ اس کیفین کی بدولت ہے، لیکن دراصل کافی کے بیجوں میں اور بھی بہت سے اجزا ہوتے ہیں ، جو انسانی جسم کو متاثر کرتے ہیں۔ جب کوئی کافی پیتا ہے تو اس کے اندر مندرجہ ذیل اثرات پیداہوتے ہیں۔ کافی کی خوشبوبھی ہمارے جسم کے مختلف اعضا میں تحریک اور ہیجان پیدا کرتی ہے۔ دماغ کے اندر خون کی رگیں پھول کرزیادہ چوڑی ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغ میں دوران خون تیز ہوجاتا ہے ، اس طرح دماغی تھکن کافی حد تک دور ہوجاتی ہے اور انسان تازگی محسوس کرنے لگتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT