Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / کالادھن رکھنے والوں کو محکمہ انکم ٹیکس کا انتباہ

کالادھن رکھنے والوں کو محکمہ انکم ٹیکس کا انتباہ

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے کالادھن رکھنے والوں سے کہا ہیکہ وہ دیانتداری کے ساتھ ٹیکس معافی اسکیم کے تحت اپنی رقومات کا انکشاف کریں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں 77.25 فیصد ٹیکس اور جرمانے کے علاوہ قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے سرکردہ اخبارات میں اشتہارات شائع کراتے ہوئے کہا کہ ’’فنگر پرنٹ کی طرح آپ کے کالادھن تک ہم پہنچ جائیں گے‘‘۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (PMGKY) اسکیم گذشتہ سال ڈسمبر میں شروع کی گئی ہے جس کے تحت بینک اکاؤنٹس یا پوسٹ آفسیس میں غیرمحسوب نقد یا ڈپازٹ رکھنے والوں کو 49.90 فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ غیرمحسوب اثاثہ جات کا انکشاف نہ کرنے کی صورت میں 77.25 فیصد تک ٹیکس، سرچارج اور سیس عائد کیا جائے گا اس کے علاوہ جرمانہ، قانونی چارہ جوئی  اور انفورسمنٹ کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT