Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کالاپتھر میں دوستوں نے آٹو ڈرائیور کا گلا کاٹ دیا

کالاپتھر میں دوستوں نے آٹو ڈرائیور کا گلا کاٹ دیا

زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک، ملزمین گرفتار، چاقو ضبط
حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) کالاپتھر علاقہ میں کل رات دیر گئے تین دوستوں نے ایک آٹو ڈرائیور کا گلا کاٹ کر اسے شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ سید سراج ساکن نواب صاحب کنٹہ کل رات اپنے تین ساتھیوں چندرائن گٹہ کے محمد خالد اور کالا پتھر کے دو ساتھیوں معراج اور زمرد کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا اور مکہ فنکشن ہال، کالاپتھر کے قریب اپنے آٹو میں بات چیت کیلئے بیٹھے۔ بات چیت کے دوران موبائیل فون سے متعلق تنازعہ پر سید سراج اور اس کے تین ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور بعدازاں بحث جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اسی دوران خالد نے مبینہ طور پر سراج پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور لہو لہان ہوگیا۔ تینوں حملہ آوروں نے سراج کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے لیکن کچھ ہی دیر بعد پولیس کو اس بات کا پتہ چلنے پر سراج کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اس کی آج صبح سرجری کی گئی اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار اشوک چکرورتی نے کہا کہ کالا پتھر پولیس نے حملہ کے اندرون چند گھنٹے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور حملے میں استعمال کیا گیا چاقو بھی برآمد کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT