Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کالا دھن بیرون ملک ہونے سے واپس لانے میں ناکامی:شردپوار

کالا دھن بیرون ملک ہونے سے واپس لانے میں ناکامی:شردپوار

ممبئی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر این سی پی شردپوار نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کالا دھن ملک میں واپس نہیں لاسکی کیونکہ یہ بیرون ملک موجود ہے ۔ اس کے بجائے اُس نے اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کو 8 نومبر سے منسوخ کردیا ۔ قبل ازیں ایسا معلوم ہوتا تھاکہ نوٹوں کی تنسیخ کا فیصلہ اچھا ہے لیکن کالے دھن کا پتہ نہیں چل سکا ۔ 60 دن گذرنے کے باوجود معیشت میں اُتھل پتھل جاری ہے اور یہ ہنوز معمول کے مطابق نہیں ہوسکی ۔ 50 فیصد چھوٹی صنعتیں راست طورپر متاثر ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT