Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کالا دھن سے متعلق رپورٹس پارلیمانی پیانل کو روانہ

کالا دھن سے متعلق رپورٹس پارلیمانی پیانل کو روانہ

نئی دہلی 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے اندرون اور بیرون ممالک ہندوستانیوں کی جانب سے جمع کالے دھن کی قدر سے متعلق تین اسٹڈی رپورٹس پارلیمانی پیانل کو روانہ کردی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کو یہ رپورٹس تین سال قبل ہی پیش کی گئی تھیں۔ پیشرو یو پی اے حکومت نے رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کیا اور تین مختلف اداروں کو ذمہ داری سپرد کی تھی۔ اِن تینوں کی رپورٹ 30 ڈسمبر 2013 ء ، 18 جولائی 2014 ء کو رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔ اب یہ رپورٹس اسٹانڈنگ کمیٹی برائے فینانس کو حال ہی میں پیش کی گئی۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT