Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کالا دھن نہیں، گائے کے گوشت کیلئے پولیس دھاوے: سی پی ایم

کالا دھن نہیں، گائے کے گوشت کیلئے پولیس دھاوے: سی پی ایم

نئی دہلی۔28اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی(ایم ) نے کیرالا ہائوز میں دہلی پولیس کارروائی پر مرکزی حکومت کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ کالا دھن کا پتہ چلانے کے بجائے محض قیاس کی بنیادوں پر گائے کے گوشت کا پتہ چلانا پولیس کی ترجیح بن چکا ہے۔ سی پی آئی(ایم) پولٹ بیورو رکن برندا کرت نے ٹویٹ کیا کہ پولیس کالا دھن کا پتہ چلانے کے لئے دھاوے نہیں کرتی بلکہ قیاس کی بنیاد پر گائے کے گوشت کا پتہ چلانے کے لئے دھاوے کرتی ہے، واہ مودی۔ انہوں نے پولیس کے دھاوے کو این ڈی اے حکومت کی کا ایک نیا رجحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کو کھانے کے لئے دال نہیں دے سکتی لیکن گائے گوشت کا پتہ چلانے کے لئے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔ دہلی پولیس کے کیرالا بھون پر دھاوے کے بعد سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اور مختلف گوشوں سے اس کی مذمت کی جارہی ہے۔ بعدازاں پارٹی پولٹ بیورو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دہلی پولیس کے گیسٹ ہائوز میں داخلے کو غیر قانونی قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT