Thursday , March 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کالجس میں جنک فوڈ پر پابندی

کالجس میں جنک فوڈ پر پابندی

اے بی وی پی کی جے این ٹی یو پروفیسر کو یادداشت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اے بی وی پی ( اکھیل بھارتیہ ویدیا پریشد ) کے ریاستی سکریٹری اننت گری کی زیر قیادت آج پروفیسر لکشمن جے این ٹی یو کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کالجس میں جنک فوڈس پر پابندی لگانے اور یہاں صحت بخش غذاؤں کی طلبہ کو فراہمی پر زور دیا ۔ وفد نے اس سلسلہ میں سکریٹری یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ڈاکٹر جسپال ایس سندھو کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا جس پر کمیشن نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طلبہ کو جنک فوڈس کے مضر اثرات سے بچانے اقدامات روبہ عمل لائیں ۔ کمیشن نے یونیورسٹیز سے طلبہ کی صحت کے متعلق اہم تفصیلات روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ کمیشن نے تمام یونیورسٹیز کو پابند کیا کہ وہ کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ضروری کارروائی کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT