Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کالج آف فائن آرٹس مانصاحب ٹینک میں فوٹو گرافی نمائش کا افتتاح

کالج آف فائن آرٹس مانصاحب ٹینک میں فوٹو گرافی نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عالمی یوم فوٹو گرافی کے موقع پر ڈپارٹمنٹ آف فوٹو گرافی جے این اے اینڈ ایف اے یو کالج آف فائین آرٹس کے زیر اہتمام 19 اگست کو 12-30 بجے دن نہرو آرٹ گیالری جے این اے ایف اے یو کالج آف فائین آرٹس میں پروفیسر ڈاکٹر پدماوتی انچارج وائس چانسلر جے این اے ایف اے یو فوٹو گرافی ایگزیبیشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر طلبہ تقریبا 120 ویژول فیسٹ فوٹو گرافس کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے ۔ ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف فوٹو گرافی پروفیسر ایس کے رحمن کے بموجب یہ نمائش 23 اگست تک جاری رہے گی ۔ جس کے اوقات کار صبح 11 تا 6 بجے شام کے درمیان رہیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر ایس این وکاس انچارج پرنسپل سی ایف اے اور پروفیسر ایس کے رحمن خیر مقدم کیا ۔ یہ نمائش نہرو آرٹ گیلری جے این اے ایف اے یو کالج آف فائین آرٹس روبرو واقع مہاویر ہاسپٹل مانصاحب ٹینک میں جاری رہے گی ۔ نمائش کے افتتاح کے بعد طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے اس کا مشاہدہ کیا اور فوٹو گرافس کی ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT