Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / کالج کے احاطہ میں ہتھیار کیرالا اسمبلی میں زبانی تکرار

کالج کے احاطہ میں ہتھیار کیرالا اسمبلی میں زبانی تکرار

تھرواننتاپورم 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا اسمبلی میں آج برسر اقتدار ایل ڈی ایف اور اپوزیشن یو ڈی ایف کے درمیان زبانی تکرار کے مناظر دیکھے گئے جبکہ کوچی میں قائم ایک کالج کے احاطہ سے ہتھیاروں کا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔ کانگریس زیرقیادت یو ڈی ایف ارکان نے الزام عائد کیاکہ حکومت مہاراجہ کالج کی سرپرستی کررہی ہے جوکہ ہتھیاروں کا گودام بنا ہوا ہے۔ یہ سی پی آئی (ایم) کے طلبہ شعبہ ایس ایف آئی کے زیراثر ہے۔ اِس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے تردید کی کہ ہتھیار کالج کے اسٹاف کوارٹرس سے ضبط کئے گئے ہیں اور اپوزیشن پر الزام عائد کیاکہ وہ شاندار تحقیقات کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اُنھوں نے کہاکہ ہتھیار ضبط کئے گئے ہیں اور پولیس کو صرف چند تعمیراتی اشیاء ملی ہیں۔ بعدازاں اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT