Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کالج کے پرنسپال پر طلباء یونین لیڈر کا حملہ

کالج کے پرنسپال پر طلباء یونین لیڈر کا حملہ

غازی پورہ ( اترپردیش ) ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپال پر سابق طلباء یونین لیڈر اور دیگر نے حملہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پرنسپال ہری ہرپرساد سنگھ نے یہ شکایت درج کروائی ہے کہ سابق صدر طلباء یونین امرجیت یادو اور ان کے 20 حامیوں نے کل ان پر حملہ کردیا ۔ یادو اور دیگر حامیوں نے کل داخلہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء سے ملاقات اور مجوزہ یونین انتخابات کی مہم کے لیے پرنسپال سے اجازت طلب کی تھی ۔ لیکن اجازت سے انکار پر طلباء کا یہ گروپ برہم ہوگیا اور پرنسپال کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ دریں اثناء ٹیچرس یونین نے یہ انتباہ دیا کہ ملزمین کو جلد از جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو ہڑتال شروع کردی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT