Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجکٹ کی آئندہ جون تک تکمیل: ہریش راؤ

کالیشورم پراجکٹ کی آئندہ جون تک تکمیل: ہریش راؤ

وزیرآبپاشی کا ورنگل اربن ڈسٹرکٹ میں کنال کے کاموں کا معائنہ
حیدرآباد ۔ 10 جون (این ایس ایس) وزیرآبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ مشہور کالیشورم پراجکٹ آئندہ جون تک مکمل ہوگا اور اس سے پورا علاقہ سرسبز و شاداب ہوجائے گا۔ وزیرآبپاشی نے آج ٹی آر ایس قائدین ای دیاکر راؤ اور عہدیداروں کے ہمراہ ورنگل اربن ڈسٹرکٹ میں ایس آر ایس پی کے کنال کے کاموں کا معائنہ کیا۔ رایا پرتی میں انہوں نے کہا کہ گوداوری کے ایک لاکھ کیوسکس پانی کو، جو سمندر میں جارہا ہے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس پانی کے رخ کو بنجر زمینات کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کسانوں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور فی ایکر 4000 روپئے ان پٹ سبسیڈی آئندہ مئی سے دی جائے گی۔ کالیشورم پراجکٹ کی تکمیل پر ورنگل کو اس سے پہلے فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کنال کی مرمت اور اپ گریڈس کیلئے اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 7000 کیوسکس کے کام شروع کئے جائیں گے اور ایس آر ایس پی بڑی کنال کو دبیز پالی تھین کور سے کور کیا جائے گا تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ مشن کاکتیہ IV مرحلہ کے کاموں کے تحت وردھنا پیٹ منڈل میں اکیرو جھیل پر 8 کروڑ روپئے مالیتی ایک چیک ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے ہنمکنڈہ میں پالیو لپولا، آٹو نگر علاقوں میں کنال کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT