Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کالیشورم پراجکٹ کی ہر حال میں تعمیر

کالیشورم پراجکٹ کی ہر حال میں تعمیر

میدک میں ڈپٹی اسپیکر ایم پدما دیویندر ریڈی کی پریس کانفرنس
میدک۔/23 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی مداخلتوں کی پرواہ کئے بغیر ریاست میں تعمیر کئے جانے والے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر ہر حال میں کی جائے گی۔ کسانوں کی خوشحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے کالیشورم پراجکٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس پراجکٹ کے تحت ضلع کے گجویل علاقہ میں لفٹ اریگیشن اسکیم کے تحت ملنا ساگر بھی تعمیر ہوگا۔ پیشرو آندھرائی حکومتوں کے سوتیلے سلوک کی وجہ سے علاقہ تلنگانہ میں کوئی پراجکٹ کی تعمیر عمل میں نہیں آئی۔ میدک کے ڈپٹی اسپیکر چیمبر دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل اے نرسا پور مسٹر سی ایچ مدن ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت سے کئے گئے ایک کامیاب معاہدہ کے بعد تلنگانہ حکومت کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر عمل میں لارہی ہے لیکن اپوزیشن کانگریس اس کی مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملنا ساگر لیفٹ اریگیشن کے تحت پانی کی سربراہی کیلئے کنالس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ملنا ساگر کی گنجائش 50 ٹی ایم سی ہوگی اس کے ذریعہ سنگور پراجکٹ، ہلدی واگو میں بھی پانی کی ذخیرہ اندوزی ہوگی۔ اس موقع پر پدما دیویندر ریڈی نے بتایا کہ جدید قائم شدہ نرسا پور ریونیو ڈیویژن ہیڈ کوارٹر میں سب ڈیویژنل پولیس کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا جس کی عمارت کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب نرسا پور میں 100 بستروں والا ایریا ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ علاوہ ازیں نرسا پور میں ڈبل بیڈ روم مکانات بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں صدر نشین بلدیہ میدک و نائب صدر نشین بلدیہ مسرز اے ملکارجن گوڑ، راگی اشوک صدر نشین منڈل پریشد محترمہ وجئے لکشمی، صدورنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی میدک و رامائم پیٹ کرشنا ریڈی، نریندر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT