Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کیا جائیگا ‘ ہریش راؤ

کالیشورم پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کیا جائیگا ‘ ہریش راؤ

حیدرآباد 3 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ حکومت باوقار کالیشورم پراجیکٹ کو ایک سال میں مکمل کرتے ہوئے ایشیا میں ایک ریکارڈ بنائیگی ۔ یہ پراجیکٹ منصوبہ کے مطابق ڈسمبر 2017 میں مکمل ہوجائیگا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے یہ بات ایک جائزہ اجلاس میں بتائی ۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل اور اس سے پانی کی اجرائی کیلئے آئندہ سال ڈسمبر کی مہلت مقرر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ایک چیلنج ہے اور عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اراضیات کے حصول کا کام ترجیحی اساس پر مکمل کریں۔

TOPPOPULARRECENT