Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں سے چیف منسٹر مطمئن

کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں سے چیف منسٹر مطمئن

حیدرآباد 22مئی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور 81کلومیٹر کے بہ نسبت 78.55 کلومیٹر غار کی کھدائی کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون سے کالیشورم کے تعمیری کاموں کا خصوصی کیمروں کے ذریعہ اسکرین پر نظارہ کیا ۔ان کاموں کی کے سی آر کو نہ صرف پل پل کی خبر مل رہی ہے بلکہ کاموں کا وہ راست مشاہدہ کرپارہے ہیں ۔ اس اجلاس میں وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے اسی جوش و خروش کے ساتھ تعمیری کاموں کو مکمل کرکے عوام کو پینے اور کسانوں کو زرعی شعبہ کیلئے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ ذخیرہ آب کی تعمیرات سے قبل تالابوں کو پانی سے لبریز کرنے ڈسمبر 2018 تک تمام بیارجس کی تعمیرات کو مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کے دوران ہی ایلم پلی سے میڈمانیر تک پانی منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیوادولہ پراجکٹ پر 8ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ‘ امام آباد ذخیرہ آب کو سیاحتی مرکز کے طرز پر ترقی دینے حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے میڈی گڈھ ‘ انارم ‘ سندیلا کے علاوہ دوسرے پراجکٹس کی تعمیری کاموں کا پرگتی بھون سے نظارہ کیا ۔ ان علاقوں میں خصوصی کیمروں کا انتظام کرکے چیف منسٹر کو تفصیلات بتائی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT