Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کالیکھو پُل کے کمرہ سے 4کتابچے دستیاب

کالیکھو پُل کے کمرہ سے 4کتابچے دستیاب

ایٹا نگر۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ارونا چل پردیش کے سابق چیف منسٹر کالیکھو پُل کے تحریر کردہ 4بک لیٹ ( کتابچے ) ان کے کمرہ سے دستیاب ہوئے ہیں جنہوں نے 2دن قبل خودکشی کرلی تھی، کیس کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تلوپولم نے بتایا کہ مذکورہ کتابچے کا مطالعہ نہیں کیا گیا ہے لہذا اُسے خودکشی نوٹ بھی تصور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے آنجہانی کے کمرہ سے ڈائری برآمد ہونے کی تردید کی۔ جیسا کہ میڈیا میں اطلاع دی گئی ہے۔
گجرات میں فائرنگ کا تبادلہ۔
ایک گینگسٹر اور 2پولیس کانسٹبل زخمی
وڈوڈرا( گجرات )۔ /11اگسٹ ، (سیاست ڈاٹ کام ) شہر وڈوڈرا میں ایک گینگسٹر اور پونے کرائم برانچ کے 2پولیس اہلکار فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ پونے کرائم برانچ کی ایک ٹیم ، گجنان مرینے ٹولی کے رکن ساگر راجپوت کو پکڑنے کیلئے یہاں آئی تھی جو کہ مہاراشٹرا میں قتل اور دیگر کیسوں میں مطلوب ہے۔ سادہ لباس میں پولیس ٹیم کل شب راجپوت کو گھیرنے کی کوشش کی جوکہ یہاں نہروبھون کے قریب اسکوٹر پر جارہا تھا پولیس اور راجپوت کے درمیان تقریباً 20منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT