Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کالے دلہوں سے شادی سے دلہنوں کا انکار

کالے دلہوں سے شادی سے دلہنوں کا انکار

آگرہ ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کی دو دلہنوں نے اپنے کالے دلہوں کو دیکھ کر مایوسی کے عالم میں شادی خانہ سے راہ فرار اختیار کی۔ یہ واقعہ فتح آباد بلاک کے دیہات سکارا میں پیش آیا جہاں دو نابالغ لڑکیوں نے اپنے دلہوں سے شادی سے انکار کردیا کیونکہ وہ نہ صرف کالے تھے بلکہ ان سے کئی سال بڑے بھی تھے۔ 14 اور 16 سال کی دلہنوں نے انہیں شادی کے لئے گورے مردوں کی تصویریں دکھائی گئی تھیں لیکن شادی کے وقت پتہ چلا کہ دلہے کالے تھے جئے مالا پہنانے سے چند منٹ قبل انہوں نے دیکھا کہ دلہے کالے تھے چنانچہ وہ شادی خانے سے چلی گئیں۔ انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کی ترغیب دینے پنچایت بٹھائی گئی لیکن انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کیا اور پولیس طلب کرنے کی دھمکی دی۔ دلہوں کی عمریں مبینہ طور پر 25 اور 30 سال تھیں۔ فتح آباد کے اسٹیشن آفیسر ونئے پرکاش نے کہا کہ بابا کی سفارش پر دلہنوں کی ماں نے یہ رشتے طئے کئے تھے۔ دلہنوں کو نانا نانی کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ دلہے اپنے مکان واقع ضلع علیگڑھ واپس چلے گئے۔

TOPPOPULARRECENT