Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کالے دھن کا انکشاف :غیر معلنہ آمدنی سے ٹیکس ادا نہیں ہوسکتا

کالے دھن کا انکشاف :غیر معلنہ آمدنی سے ٹیکس ادا نہیں ہوسکتا

جملہ 45 فیصد ٹیکس ‘ سرچارچ اور جرمانہ کی ادائیگی لازمی ۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے وضاحت
نئی دہلی 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج واضح کیا کہ کالے دھن کا انکشاف کرنے کیلئے معلنہ اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جو لوگ اپنے کالے دھن کا انکشاف کر رہے ہیں وہ اپنی غیر معلنہ آمدنی سے ٹیکس ادا نہیں کرسکتے تاکہ ان کی واجبات کو کم کیا جاسکے ۔ ایسا کرنے والوں کو کوئی معافی حاصل نہیں ہوگی ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آج آمدنی کے اعلان سے متعلق اسکیم کے قواعد کی تفصیلات کا اعلان کیا جو مختلف سوالات سے متعلق ہیں۔ ان میں یہ جاننا چاہا گیا تھا کہ اس اسکیم کے تحت اگر ادائیگیاں غیر معلنہ اسکیم سے کی جائیں اور اس رقم کو معلنہ رقم میں شامل نہ کیا جائے تو کیا اسے قبول کیا جائیگا ۔ بارہا کئے جانے والے سوال سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے جاری کردہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی شرح ‘ سرچارچ اور قابل ادا جرمانہ میں کمی کرنے کا کوئی ارادہ نہیںہے اور اسکیم جو پہلی مرتبہ شروع کی گئی تھی اس میں یہ بات واضح صراحت کے ساتھ کردی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ فینانس ایکٹ 2016 کے دفعہ 184 اور 185 میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ ٹیکس ‘ سرچارچ اور 45 فیصد تک جرمانہ کی رقم غیر معلنہ رقم سے کی جانی چاہئے اور اس شرح میں کسی طرح کی کمی نہیں ہوسکتی ۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں غیر معلنہ آمدنی کا اعلان کرنے والے کو 45 لاکھ روپئے کی غیر معنہ رقم اگر ٹیکس ‘ سرچارچ اور جرمانہ کی صورت میں ادا کرنے پر بھی کوئی معافی نہیں مل سکتی ‘ اگر اسے اسکیم کے تحت پیش کردہ ڈیکلیریشن میں شامل نہ کیا جائے ۔ کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس 145 لاکھ غیر معلنہ رقم ہے اور اگر وہ 100 کروڑ روپئے کا اعلان کرتا ہے اور مابقی رقم بطور ٹیکس ‘ سرچارچ اور جرمانہ ادا بھی کرتا ہے تب بھی اسے جملہ 145 لاھ روپئے کا 45 فیصد یعنی 65.25 لاکھ روپئے ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ حکومت نے یکم جون سے چار ماہ کی مہلت فراہم کی تھی تاکہ جو لوگ غیر معلنہ رقومات رکھتے ہیں ان کا انکشاف کردیا جائے اور 30 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے اور 7.5 فیصد جرمانہ اور سرچارچ بھی عائد کیا جائے جو جملہ 45 فیصد ہوتا ہے ۔ ایسا کرنے کی مہلت 30 ستمبر 2017 ئتک دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT