Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کالے دھن کا پتہ چلانے کیلئے اقدامات

کالے دھن کا پتہ چلانے کیلئے اقدامات

ہندوستان اور سچلس کے درمیان معاہدہ ، حکومت کی منظوری
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کالے دھن کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے حکومت نے آج ہندوستان اور سچلس کے درمیان ٹیکسوں پر اطلاعات کی فراہمی اور تبادلہ کا معاہدہ کیا ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت دونوں ممالک ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ اس سے ٹیکس چوری کرنے والے یا ٹیکس سے بچنے والوں کا پتہ چلا کر کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ نے اس معاہدہ کو منظوری دی ہے۔ امریکہ کے بعد ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT