Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کالے دھن کو و اپس لانے میں مودی حکومت ناکام : کانگریس

کالے دھن کو و اپس لانے میں مودی حکومت ناکام : کانگریس

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کالے دھن کو واپس لانے میں مودی حکومت کی ناکامی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ یہ حکومت کالے دھن کو واپس لانے کیلئے جاری کوششوں میں صرف 3770 کروڑ اکھٹا کئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے وعدے کھولے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر ایک ہندوستانی کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرائیں گے لیکن ان کا یہ وعدہ آشکار ہوچکا ہے۔ کانگریس چیف ترجمان رندیپ سورج والا نے کہا کہ مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرونی ممالک کے بینکوں میں پوشیدہ رکھے گئے 80 لاکھ کروڑ کالے دھن کو واپس لایا جائے گا اور یہ کالادھن اقتدار آنے کے 100 دن کے اندر لایا جائے گا اور ملک کے ہر شہری کے بینک اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرائے جائیں گے لیکن یہ سب دعوے فضول ثابت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT