Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / کالے دھن کے انکشاف کی اسکیم میں توسیع نہیں

کالے دھن کے انکشاف کی اسکیم میں توسیع نہیں

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ وہ اندرون ملک کالے دھن کا انکشاف کرنے کی اسکیم میں چوتھی مرتبہ دی گئی مہلت میںمزید اضافہ کرنے پر غور نہیں کر رہی ہے ۔ یہ اسکیم 30 ستمبر کو ختم ہونے والی ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس سنتوش کمار گنگوار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اس اسکیم میں توسیع کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی ہے ۔ اندرون ملک کالے دھن کے انکشاف سے متعلق اسکیم کا یکم جون سے آعاز ہوا تھا اور یہ اسکیم 30  ستمبر 2016 کو ختم ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک کتنی رقومات کا انکشاف ہوا ہے اس کی تفصیلات اسکیم کے ختم ہونے کے بعد پیش کی جائیں گی ۔ اس اسکیم کے تحت جو لوگ کالا دھن رکھتے ہیںاور ماضی میں انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے ان کیلئے موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس ‘ سرچارچ اور جرمانہ ادا کرتے ہوئے اپنے کالے دھن کا افشا کریں۔ ٹیکس ‘ سرچارج اور جرمانہ کو جملہ معلنہ کالے دھن کا 45 فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT