Friday , September 22 2017
Home / دنیا / کال سنٹر دھوکہ دہی میں ہندوستانی شخص کو سزا

کال سنٹر دھوکہ دہی میں ہندوستانی شخص کو سزا

واشنگٹن ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک 28 سالہ ہندوستانی شخص کو کئی ہزار ڈالرس کے اسکام میں ملوث پایا گیا ہے ۔ جہاں اس نے ہندوستان میں واقع مختلف کال سنٹرس میں کام کرنے والوں کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ وہ یو ایس ٹیکس و ایمیگریشن عہدیدار ہے ۔ نیوجرسی کا رہنے والا ہرش پٹیل تیسرا ہندوستانی ہے جو اس اسکام میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ سینکڑوں امریکی شہریوں کو دھوکہ دیا گیا ۔ ہرش پٹیل یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ جج ڈیوڈ ہٹز کے اجلاس پر اعتراف جرم کیا جب کہ اس کی سزا کی میعاد 7 اگست 2017 کو سنائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT