Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کال سنٹر ریاکٹ کا سرغنہ گرفتار

کال سنٹر ریاکٹ کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) بین الاقوامی کال سنٹر ریاکٹ سرغنہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اشان پاٹھک متوطن بھاؤ نگر گجرات کو رین بازار پولیس کی اسپیشل ٹیم نے بین الاقوامی کال سنٹر کے ذریعہ دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کرلیا اور اُسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔ ملزم کی پولیس کو ایک سال سے تلاش تھی ۔اُس نے امریکہ میں مقیم افراد کو قرض کا جھانسہ دے کرلاکھوں ملین ڈالرس ہڑپ لئے تھے۔ بین الاقوامی کال سنٹر ریاکٹ میں پاٹھک نے حیدرآباد کے 14 سے زائد نوجوانوں کی خدمات حاصل کی تھیں جنھیں پولیس سابق میں گرفتار کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT