Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کال سنٹر کے چار مسلم ملازمین کی پولس حراست سے رہائی

کال سنٹر کے چار مسلم ملازمین کی پولس حراست سے رہائی

ممبئی21؍جون(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سے متصلہ تھانہ شہر کے کاسر واڑی علاقے میں رہائش پذیر چار مسلم نوجوانوں کو گذشتہ شب مقامی پولس نے چند نامعلوم لوگوں کی اطلاع پر حراست میں لے لیاتھا اور انہیں پوچھ تاچھ کے نام پر 24گھنٹے تک پولس چوکی میں بٹھا رکھا ، اطلاع مقامی جمعیۃعلما (ارشدمدنی) کے صدر حافظ عارف انصاری کو ملی تو انہوں نے دیگر ذمہ داران کے ہمرہ کاسر واڑی پولس اسٹیشن پہنچ کر پولس عملہ کو بتایا کہ نوجوانوں کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ کال سنٹر میں برسرروزگار ہیں وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے لہذا انہیں رہا کیا جائے ۔ پولس نے بتایا کہ انہیں تفتیش کیلئے پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا ۔ تقریباً 24 گھنٹے گذر جانے اور نوجوانوں سے تفصیلی تحقیق کے بعد انہیں رہا کیا گیا جس کے بعد نوجوان تھانہ شہر چھوڑ کر اپنے آبائی ریاست ہریانہ روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT