Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کال منی آپریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

کال منی آپریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 20 ؍ ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے آج مطالبہ کیا کہ حکومت آندھراپردیش کال منی آپریٹرس  کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ ان آپریٹرس کی سیاسی بالادستی کا خیال کئے بغیر ہی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ سی پی آئی سکریٹری آندھراپردیش کے راما کرشنا نے کہا کہ اس ریاکٹ کے سلسلہ میں تلگودیشم رکن اسمبلی کے خلاف چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کو فوری کارروائی کرنا چاہئے ۔ اس کال منی کے ذریعہ قرضداروں پر ظلم کیا جا رہا ہے اور من مانی سود وصول کیا جا رہا ہے ۔ اس مسئلہ پر آندھراپردیش اسمبلی میں گذشتہ چند دن سے حکمراں تلگودیشم اور اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے درمیان گرما گرم بحث چل رہی ہے ۔ پولیس نے رقومات کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف 227 کیس درج رجسٹرڈ کئے ہیں ۔ اب تک 188 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں وائی ایس آر کانگریس کے 65 اور تلگودیشم کے 20 ‘ کانگریس کے 12 سی پی آئی کے 6 بی جے پی کے 4 اور دیگر شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT