Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کال منی اسکام ، مزید ایک فینانسر گرفتار

کال منی اسکام ، مزید ایک فینانسر گرفتار

وجئے واڑہ ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں پولیس نے ’ کال منی اسکام ‘ کے سلسلہ میں آج مزید ایک گرفتاری عمل میں آئی ۔ 47 سالہ اس شخص کی کومی ریڈی وینکٹ سبا ریڈی کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو گڈی واڑہ ضلع کرشنا کا ساکن ہے اور گڈی واڑہ کے علاوہ وجئے واڑہ میں فینانس کا کاروبار کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے 1469 تحریری معاہدے ، 911 بلینک چیکس ، 59 بینک پاس بکس اور 83 اے ٹی ایم کارڈس ضبط کیے ۔ کمشنر پولیس ایل کے وی رنگاراؤ نے بتایا کہ کئی متاثرین کی شکایت پر یہ کارروائی انجام دی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT