Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / کال ڈراپ مسئلہ سے ہنگامی طور پر نمٹنے وزیراعظم کی ہدایت

کال ڈراپ مسئلہ سے ہنگامی طور پر نمٹنے وزیراعظم کی ہدایت

نئی دہلی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ کال ڈراپ کا مسئلہ بگڑتا جارہا ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے عہدیداروں کو اس سے ہنگامی طور پر نمٹنے کی ہدایت دی ہے جبکہ حکومت نے آج وعدہ کیا کہ ٹیلیکام آپریٹرس کی ان کے نیٹ ورکس کی استطاعت بڑھانے میں مدد کی جائے گی۔ ملک میں موبائیل رابطہ کے موقف کا جائزہ لیتے ہوئے مودی نے کال ڈراپ ہوجانے کے مسئلہ پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ یہ راست طور پر عام آدمی کو متاثر کرتا ہے۔ گذشتہ شام منعقدہ اس میٹنگ کے تعلق سے پی ایم او کی طرف سے آج بیان جاری کیا گیا۔ وزیراعظم نے عہدیداروں سے دریافت کیا کہ اس مسئلہ کو دور کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT