Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کال ڈراپ پر 1 روپیہ معاوضہ ، ٹرائے کا فیصلہ

کال ڈراپ پر 1 روپیہ معاوضہ ، ٹرائے کا فیصلہ

نئی دہلی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل استعمال کرنے والوں کو یکم ؍ جنوری سے ہر کال ڈراپ پر ایک روپیہ کا معاوضہ حاصل ہوگا جبکہ ٹیلیکام آپریٹرس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئے قواعد سے انہیں روزانہ لگ بھگ 150 کروڑ روپئے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ معاوضہ سبسکرائبر کو ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 3 ڈراپ ہونے والے کالس پر فراہم کیا جائے گا اور صرف اسی وقت جب کال ڈراپ کالنگ آپریٹر کے نیٹ ورک میں مسئلہ کے سبب پیش آئے ۔ اگر کال کے وصول کنندہ آپریٹر کے نیٹ ورک میں کسی مسئلہ کے سبب کال ڈراپ ہو تو معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT