Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی بلدیہ کو 60.67 لاکھ روپئے وصول

کاماریڈی بلدیہ کو 60.67 لاکھ روپئے وصول

کاماریڈی۔15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان نوٹوں سے جائیداد ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے موقع فراہم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان پر کاماریڈی بلدیہ کو بڑے پیمانے پر جائیدادی ٹیکس حاصل ہوا ہے اور اب تک 60.67لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی سب سے بڑی آمدنی ہے عام طور پر میونسپل ٹیکس کی وصولی کیلئے ملازمین کو گھر گھر پہنچ کر روپیوں کو جمع کرنے کی ہدایت دی دی جاتی تھی اس کے باوجود بھی عوام جائیدادی ٹیکس ادا کرنے سے ٹال مٹولی کیا کرتے تھے لیکن حکومت کی جانب سے دئیے گئے موقع کا بھر پور استفادہ کرتے ہوئے کاماریڈی کی عوام نے پہلے روز23لاکھ 98 ہزار روپئے جمع کیاتو دوسرے روز 17لاکھ 34 ہزار اور تیسرے دن 8.50 لاکھ اور چوتھے دن 10.86لاکھ روپئے جمع کیا۔ جملہ 60.67 لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی اسی طرح گرام پنچایت کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر حکومت کو آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع کاماریڈی میں 323 گرام پنچایتیں ہے اور ان گرام پنچایتوں میں حکومت کو چار یوم میں 37.24لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی اور گذشتہ کئی سالوں سے زیر التواء جائیدادی ٹیکس عوام جمع کرتے ہوئے اپنے نوٹوں کی تبدیلی کا موقع بھر پور استعمال کررہے ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے اس معیاد میں اضافہ کرتے ہوئے 24؍ نومبر تک مہلت فراہم کی ہے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مہلت کا عوام فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بڑے نوٹ جمع کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT