Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی ضلع کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کشیدگی

کاماریڈی ضلع کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کشیدگی

کاماریڈی:11؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاماریڈی ضلع کے قیام کے موقع پر اس وقت زبردست کشیدگی پھیل گئی کہ قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کو تقریر کا موقع فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی تقریر کے بعد پروگرام چلانے والے ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین نے تقریر کیلئے وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کو دعوت دیدی جس پر کانگریسی کارکنوں میں برہمی پھیل گئی اور محمد علی شبیر اعتراض کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی کاماریڈی گمپاگوردھن نے فوری طور پر محمد علی شبیر کا نام کا اعلان کرتے ہوئے ان سے تقریر کرنے کی خواہش کی جس کے بعد محمد علی شبیر نے تقریر کرنا شروع کیا تو کانگریس کارکنوں نے خاموش اختیار کرلی۔ریاست بھر میں نئے اضلاع کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کتبہ نصب کرتے ہوئے ان پر مہمانوں کے نام تحریر کئے گئے لیکن کاماریڈی میں افتتاحی تقریب کے موقع پر کتبہ نصب کرنے سے گریز کیا گیا کیونکہ پروٹوکال کے تحت محمد علی شبیر کا نام وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کے نیچے تحریر کرنا ہوتا ہے اور گمپا گوردھن کا نام محمد علی شبیر کے نام کے نیچے آتا ہے جس کی وجہ سے رکن اسمبلی نے اعتراض کرتے ہوئے کتبہ نہ نصب کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دینے کی اطلاع ہے جس کی وجہ سے کاماریڈی میں افتتاحی تقریب کے موقع پر صرف ربن کاٹتے ہوئے افتتاح کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT