Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کاماریڈی میں بارش۔آم کی فصلوں کو نقصان

کاماریڈی میں بارش۔آم کی فصلوں کو نقصان

حیدرآباد18مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب پرائیویٹ اسپتال کی ٹین کی شیڈ گرنے سے کار کو نقصان پہونچا ۔ کئی بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے راہگیروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ آم کی فصلوں کو بھی نقصان پہونچا ۔جگتیال ضلع میں ژالہ باری ہوئی جس سے آم اور دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ۔ سارنگا پور ‘ دھرما پوری اور کئی منڈلوں میں بارش ہوئی ۔ کئی ایکر پر پھیلی آم کی فصلوں کو نقصان پہونچنے کی اطلاع ملی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT