Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی میں تیراکی کے دوران دو حقیقی بھائی غرقاب

کاماریڈی میں تیراکی کے دوران دو حقیقی بھائی غرقاب

کاماریڈی:26؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ڈیویژن کے دومکنڈہ منڈل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان عادل آباد ضلع کے کنٹالا میں فوت ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب دومکنڈہ سنتوش ، امباداس دونوں حقیقی بھائی ہے اور یہ دونوں چند دنوں سے نرمل میں اپنی بہن کے پاس رہ رہے تھے ۔ دو دن قبل دومکنڈہ کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن دومکنڈہ منڈل نہ پہنچنے پر ان کے والدین نے اس بارے میں بہن سے دریافت کرنے پر لاعلمی کا اظہار کیااور ان کی بائیک دو نعشیں کنٹالا میں برآمد ہونے پر پولیس نے بعد تحقیقات ان کے افراد خاندان کو اطلاع دینے پر یہاں پہنچ کر نعشوں کی شناخت کی اور بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ کے بعد دومکنڈہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

TOPPOPULARRECENT