Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی میں رعایتی قیمت پر تور دال کے سنٹر کا افتتاح

کاماریڈی میں رعایتی قیمت پر تور دال کے سنٹر کا افتتاح

کاماریڈی:4؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کاماریڈی و گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن نے رعایتی قیمت پر سربراہ کئے جانے والے تور دال کے سنٹرکا افتتاح کیا۔ مسٹر گمپاگوردھن نے ڈی سی ایم چیرمین مسٹر ایم کے مجیب الدین، محمد خسرو خان کے علاوہ دیگر قائدین کے ہمراہ گاندھی گنج پہنچ کرتور دال رعایتی قیمتوں کے سنٹر کا افتتاح کیا اور اس سے عوام کو استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی۔

میونسپل کمشنر نظام آباد کے
تبادلہ کے احکام
نظام آباد:4؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کمشنرنظام آباد مسٹر وینکٹیشورلوکا تبادلہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے۔ میونسپل کمشنر وینکٹیشورلو کو پرنسپل سکریٹری محکمہ ریونیو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ میونسپل کمشنر محکمہ ریونیو سے تعلق رکھتے ہیں یہ خصوصی طور پر نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی حیثیت سے مقرر کئے گئے تھے ۔ اڈیشنل کمشنر ویشوناتھم کو انچارج کمشنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ وینکٹیشورلو کی جگہ ناگیشور رائو کو کمشنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT