Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی کو ضلع بنانے کا امکان

کاماریڈی کو ضلع بنانے کا امکان

بشمول کلکٹر اور جوائنٹ کلکٹر محکمہ پولیس اور جنگلات میں تقررات ضروری
نظام آباد:19؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئے اضلاع کے قیام کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ضلع کلکٹرس کی جانب سے تجاویزات کے حصول کے بعد حکومت کی جانب سے اضلاع کے قیام کے عمل میں تیزی پیدا کرتے ہوئے دسہرہ سے نئے اضلاع کا قیام عمل میں لاتے ہوئے نظم و نسق کو انجام دینے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ نظم و نسق کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے اضلاع کے قیام کے علاوہ نئے منڈل، نئے ڈیویژن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ضلع نظام آباد کے کاماریڈی کو ضلع کی حیثیت سے قائم کرتے ہوئے دسہرہ سے نظم و نسق کو انجام دینے کیلئے اس ماہ میں اعلامیہ جاری کرنے کے امکانات ہیں۔ ضلع نظام آباد میں نظام آباد(اربن)، نظام آباد( رورل)،بودھن، آرمور، بالکنڈہ اسمبلی حلقہ ہوں گے ۔ کاماریڈی ضلع میں کاماریڈی، یلاریڈی، بانسواڑہ ، جکل اسمبلی حلقہ ہوں گے اور نظام آباد ضلع میں 17 منڈل، کاماریڈی ضلع میں 19 منڈل ہوں گے ضلع کے قیام کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے تقسیم کی سرگرمیاں بھی جاری ہے۔ ضلع میں کلکٹر، جوائنٹ کلکٹرکے علاوہ دیگر عہدیداروں کے تقررکے ساتھ ساتھ نئے اضلاع میں جوائنٹ کلکٹرکو کلکٹر کی حیثیت سے تقرر کرنے کے امکانات ہیں۔ اسی طرح پولیس اور جنگلات کے محکمہ میں بھی تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر کی حیثیت سے موجودہ کلکٹراور ایس پی کو ہی دونوں اضلاع کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے اڈیشنل ایس پی کو نئے اضلاع کے انچارج ایس پی کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ جبکہ دیگر محکمہ جات میں یہاں پر موجودہ اعلیٰ عہدیداروں کو ضلع انچارج کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ نئے اضلاع میں نظم و نسق کو تیزی کے ساتھ انجام دینے کیلئے اعلامیہ کے جاری کے ساتھ ہی کام کاج کا آغاز کئے جانے کے امکانات ہیں۔ کاماریڈی ضلع کی حیثیت سے قائم کے بعد یہاں پر موجودہ ملازمین کو نظام آباد ضلع میں موجودہ ملازمین کے تبادلہ، تقررکے امکانات ہیں۔ ضلع کے قیام کے بعد مقامی ملازمین کو متعلقہ ضلع میں تقرر کئے جانے ، تبادلہ اورسینئریٹی کی بنیاد پر ہی تقرر کئے جانے امکانات ہیں اور ملازمین کے اسوسی ایشن کی جانب سے بات چیت کے دوران بھی اسی مسئلہ پر بات چیت کئے جانے کی اطلاعات وصول ہوئی ہے۔ نئے تقررات نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ملازمین کو ہی زائد ذمہ داریاں عائد کئے جانے اور ضرورت کے مطابق تبادلہ، تقررات عمل میں آئیں گے۔ نئے ریونیو ڈیویژن اور نئے منڈلس کے قیام کے بعد ہی نئے تقررات بھرتی کئے جانے کے امکانات ہیں۔ نئے ریونیو ڈیویژن کی حیثیت سے بانسواڑہ قائم کئے جانے کے امکانات ہیں۔ اندرون ایک ہفتہ اس بارے میں واضح طورپر حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT