کاماریڈی کے عازمین حج کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

کاماریڈی :دفتر قضات کاماریڈی مین قاضی ملک محمد طاہر نے کاماریڈی کے عازمین حج کو تہنیت پیش کی ۔ قبل ازیں حافظ مجیب الدین کے قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ قاضی ملک محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی ۔ عالم اسلام پر منڈلا رہے ناپاک عزائم کے خاتمہ کیلئے اور ملک کی ترقی امن و یکجہتی بھائی چارگی کیلئے اسلام کے فروغ کیلئے بارگاہ خدا وندی میں دعا کی ۔ عازمین حج سے خواہش کی ہے ۔ اس تقریب میں صدر ضلع ٹی آرایس ایم کے مجیب الدین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ حافظ انتظار عالم نے حمد و نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ رقت انگیز دعا کی قاضی ملک محمد طاہر نے عازمین حج سید عظمت علی ، میر فاروق علی ، مقصود احمد ایڈوکیٹ ، محمد واحد ، فاروقی، محمد عامر کے علاوہ صدر ضلع ٹی آرایس ایم اے ماجد کا انتخاب بلامقابلہ انتخاب عمل میں آنے پر ان تمام کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی اور امام ضامن باندھا گیا ۔ اس موقع پر محمد بدر الدین پاشاہ ،میراں محی الدین ، محمد سہیل محکمہ جنگلات ، حافظ خواجہ کے علاوہ سینئر صحافی ایم اے رحمن ، محمد جاوید علی، ایم اے ماجد ، محمد افتخار بابا ، محمد اسحاق ، محمد ضمیر ، صلاح الدین و دیگر موجود تھے ۔

مکتھل کے
عازمین حج کیلئے تہنیتی تقریب
کا انعقاد
مکتھل ۔ سال حال مستقر مکتھل ٹاون سے حج بیت اللہ کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے شہر کے ممتاز تاجر جناب سی نور پاشاہ جو اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ زیارت حرمین شریفین کیلئے جارہے ہیں ۔ ان کے اعزاز میں مسجد رحمانیہ ، رحمانیہ کالونی مکتھل میں ایک تہنیتی تقریب و دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں عازمین کرام کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مولانا عبدالحفیظ رشادی نے حج کے اعمالا ور وہاں اوقات کے قدر و قیمت اور اس کے صحیح استعمال پر روشنی ڈالی ۔جبکہ مولانا غلام محمد رشیدی نے سفر کی کامیابی اور حج مقبول کیلئے دعاء رمائی ۔ اس دعائیہ مجلس میں ذمہ داران مسجد جناب عبدالرحیم رائچوری ، جناب محمد اسحاق رائچوری کے علاوہ الحاج غلام عباس علی ،جناب بابو صاحب ، جناب عثمان خان ، جناب محمد شمس الدین ، مولانا اسحاق رشیدی ، مولانا نصیرالدین رشادی ، سی چاند پاشاہ ، محمد اعجاز ، خواجہ امیرالدین ٹیچر ، الحاج غلام نبی ریاض کلاتھ اسٹور و دیگر مصلیان مسجد کی کثیر اور قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔

ترقیاتی فنڈس منظوری کیلئے نمائندگی
جگتیال ۔ جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے آج حیدرآباد پہنچ کر ریاستی وزیر پنچایت راج ایرا بیلی دیاکر راو سے ملاقات کی حلقہ جگتیال میں گرام پنچایت کو فنڈس اور موضع میں سی سی روڈس کیلئے فنڈس منظور کرنے تحریری یاداشت حوالے کرتے ہوئے نمایندگی کی ریاستی وزیر نے فنڈس کی منظوری کا تیقن دینے کی بات کہی ۔