Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / کاماٹی پورہ میں لڑکی کی خودکشی

کاماٹی پورہ میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /10 اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ پویترا جو انٹر سال اول کی طالبہ تھی نے آج اپنے مکان میں اوڑھنی سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو مہاراج گنج علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکی گذشتہ روز سے کافی پریشان تھی اور اپنے پیٹ کی تکلیف سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ اس لڑکی کے درد شکم کا علاج جاری تھا ۔ ذرائع کے مطابق یہ لڑکی ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم تھی ۔ اطلاع کے ساتھ پولیس پویترا کے مکان پہونچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT