Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا 15 اپریل کو مذاکرہ

کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا 15 اپریل کو مذاکرہ

ہندوستان کے تبدیل ہوتے منظر نامہ میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے رول پر مباحث
حیدرآباد۔11اپریل(سیاست نیوز) کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن حیدرآباد کی جانب سے 15اپریل کو بھاسکر آڈیٹوریم برلا سائنس سنٹر میں انتہائی اہم موضوع پر مذاکرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن کے مطابق حیدرآباد یونٹ کی جانب سے ’ ہندستان کے تبدیل ہوتے منظر نامہ میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے رول‘ کے عنوان پر مذاکرہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس مذاکرہ میں صدر پردیش کانگریس کیپٹن این اتم کمار ریڈی‘ مسٹر کونڈہ وشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ تلنگانہ راشٹر سمیتی‘ مسٹر اے ریونت ریڈی رکن اسمبلی تلگو دیشم پارٹی‘ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی ‘ مسٹر کرشنا ساگر راؤ بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ مسٹر جی کشن ریڈی قائد ایوان مقننہ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ مسٹر پی مدھو سابق رکن راجیہ سبھا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ‘ جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا حصہ لیں گے۔15اپریل بروز ہفتہ 11بجے دن تا 1 بجے منعقد ہونے والے اس مذاکرہ کی نگرانی سینئر جرنلسٹ مسٹر کنگشک ناگ کریں گے۔کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن انڈین چیاپٹر کے نائب صدر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ اس مذاکرہ میں کئی سرکردہ صحافی شرکت کریں گے۔اس مذاکرہ میں شرکت کی عام اجازت رہے گی۔اس مذاکرہ میں کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسیشن کے صدر مسٹر مہیندر وید کے علاوہ اعزازی سیکریٹری جینتا رائے چودھری بھی شرکت کریں گے۔مذاکرہ کے دوران ان سیاسی جماعتوں کے ذمہ دار ملک کے تبدیل ہورہے منظر نامہ میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے وجود اور ان کے مستقبل کے متعلق اپنی رائے ظاہر کریں گے۔جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے بتایا کہ اس مذاکرہ میںشرکت کے خواہشمندوں کو داخلہ کی عام اجازت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT