Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل

کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل

سمووا ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کے 16 سالہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو گیمز میں پہلا میڈل دلا دیا۔ یہاں کامن ویلتھ یوتھ گیمز کے 56 کلوگرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے کم عمر ویٹ لفٹر طلحہ نے سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ طلحہ نے مقابلے میں مجموعی طور پر217 کلوگرام وزن اٹھا کر پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز میں پہلا تمغہ دلا دیا جبکہ اس مقابلے میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیتا۔ ادھر پاکستان کے محمد عثمان کل ویٹ لفٹنگ کی 62 کلوگرام کٹیگری میں ایکشن میں ہوں گے جبکہ ایشین یوتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمان بھی کل میڈل کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ دوسری جانب اسکواش کے مقابلوں میں پاکستان کی سعدیہ گل اور اسرار احمد نے ابتدائی میچ جیت لئے جبکہ ٹینس میں پاکستان کی ردا خالد پہلے میچ میں شکست کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT