Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامن ویلتھ یوتھ گیمز ہندوستان کو مزید پانچ گولڈ میڈلس

کامن ویلتھ یوتھ گیمز ہندوستان کو مزید پانچ گولڈ میڈلس

آپیا (سموا ) ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں نے 5 ویں کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں اپنا طاقتور مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے آج یہاں مقابلوں کے دوسرے روز مزید پانچ تمغے بشمول دو گولڈ جیت لئے ہیں۔ ویٹ لفٹر دیپک لاتھر (بوائز 62kg) اور جیویلن تھروور محمد حادث نے اپنے متعلقہ ایونٹس میں ایک، ایک گولڈ جیتا جبکہ جِسنا میتھیو نے گرلز 400m ریس میں سلور حاصل کیا۔ چندن باؤری (بوائز 400m) اور ویلاون سنتھل کمار (بوائز اسکوائش سنگلز) نے فی کس ایک برونز جیت کر گیمز کے دوسرے روز ہندوستان کے تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آج کی کامیابیوں کے ساتھ ہندوستان اب  چار گولڈ، دو سلور اور دو برونز کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ آسٹریلیا اول نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT