Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامن ویلتھ یوتھ گیمس ہندوستان کو 3 میڈلس

کامن ویلتھ یوتھ گیمس ہندوستان کو 3 میڈلس

اپیا (سموا) ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچویں کامن ویلتھ یوتھ گیمس مقابلوں کے پہلے دن ہندوستان نے دو گولڈاور سلور  میڈل کے ساتھ کھاتہ کھولا ہے۔ ویٹ لفٹر جمینگ ڈیرو نے 56 کیلو کے زمرہ میں کامیابی حاصل کی۔ 17 سالہ ڈیرو نے مجموعی طور پر 237 کیلو وزن اٹھایا۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے 25 اتھلیٹس مختلف زمروں میں نمائندگی کر رہے ہیں جن میں سے 9 وہ اتھلیٹس ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ یوتھ گیمس میں حصہ لیا تھا۔دہلی کے تجاسون شنکر نے ہائی جمپ میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلایا۔ اسی طرح سپریا مونڈل نے بوائز 200 میٹر بٹر فلائی زمرہ میں تیراکی میں سلور میڈل حاصل کیا ہے ۔ ہندوستان تین میڈلس کے ساتھ جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پیچھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT