Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری : سندیپ شرما

کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری : سندیپ شرما

ٹی۔20 میں کامیابی کیلئے نہج اور جہت دو اہم گُر، میکسویل اور ملر کی ستائش
موہالی۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب کو گذشتہ روز دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف ملنے والی ایک اہم کامیابی کے بعد جدوجہد میں مصروف اس ٹیم کے سندیپ شرما نے کہا ہے کہ پوائنٹس کے ٹیبل پر چار سرکردہ ٹیموں میں اپنا مقام بنانے کیلئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔ شدت سے مطلوب کامیابی حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے سے متعلق پنجاب ٹیم کی امیدوں کو مزید تقویت مل گئی ہے۔ ڈیر ڈیولس کے مقابلہ کل کی کامیابی کے باوجود پنجاب کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں حاصل ہونے والے چھ پوائنٹس کے ساتھ آٹھ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہی ہے۔ مرلی وجئے کی ٹیم کا آئندہ مقابلہ کل پیر کو ویراٹ کوہلی کی ٹیم رائیل چیلنجرس بنگلور سے ہوگا۔ سندیپ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ٹی۔20 ایک نہج اور جہت سے تعلق رکھتا ہے۔ آپ کے پاس جب یہ گُر ہوتے ہیں تو آپ جیت کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ کولکتہ میں ہم اچھی کرکٹ کھیلے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے گجرات کو شکست دی۔ میں سمجھتا ہوں کہ کامیابیوں کا سلسلہ واپس آگیا ہے۔ ہمارے پاس درست امتزاج ہے۔ ہمارے بیٹسمین رنز بنارہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے اچھا کرکٹ کھیلا ہے۔ چند میچوں میں سخت مقابلہ رہا اور ان میں ہمیں شکست بھی ہوئی‘‘۔ سندیپ نے کہا کہ گلین میکسویل اور ڈیوڈ ملر بھی اب اچھا کھیل رہے ہیں جو ایک مثبت علامت ہے۔

TOPPOPULARRECENT