Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامیابی ساری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ۔انجیلو میتھیوز

کامیابی ساری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ۔انجیلو میتھیوز

گالے 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )  سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے آج کہا کہ ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ان کی ٹیم کی 63 رنوں سے کامیابی ساری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں بہترین موڑ آئے ہیں۔ ہم اس مقابلہ میں پہلے ساڑھے تین دن تک ہندوستان سے پیچھے تھے ۔ دنیش چنڈی مل کی بہترین سنچری نے ہمارے لئے کھیل میں جان ڈال دی اور مواقع پیدا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں ٹیم نے ناقص بلے بازی کی تھی تاہم بعد میں سب کی کوششوں سے ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT