Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامیابی میں بولروں نے کلیدی رول ادا کیا:گمبھیر

کامیابی میں بولروں نے کلیدی رول ادا کیا:گمبھیر

بنگلور۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیمپئن سن رائزس حیدرآباد کو آئی پی ایل 10 کے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت کھیلے گئے ایلی منیٹر مقابلے میں شکست دینے والی کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے اس جیت کا سہرا اپنے بولروں کو دیا۔کامیابی کے بعد فاتح کپتان گمبھیر نے کہا اس جیت کا سہرا بولروں کو جاتا ہے جنہوں نے حیدرآباد کی مضبوط بیٹنگ کی کمر توڑتے ہوئے انہیں صرف 128 رنوں کے معمولی اسکور پرڈھیر کردیا۔ بولروں نے ہمیں ایک مضبوط بنیاد دی جس کے بعد ہمارے بیٹسمینوں نے جیت اپنے نام کی۔گمبھیر نے تین وکٹ گنوانے پر بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا بیٹسمینوںکو اپنی ذمہ داری کے تئیں اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح جلدی جلدی وکٹ گنوانا مایوس کن ہے لیکن بالآخر ہم نے میچ جیتا اور فائنل کی جانب آگے بڑھے ۔گوتم نے مزید کہا کہ آج بارش سے تھوڑی مایوسی ضروری ہوئی تھی لیکن آخر میں جیت حاصل کرنے کے بعد سب درست ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT