Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامیابی میں بولروں کا کلیدی کردار رہا:سرفراز

کامیابی میں بولروں کا کلیدی کردار رہا:سرفراز

برمنگھم ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد کہا  کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نے فرق پیدا کیا۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت دی تھی، کھلاڑیوں کو سہرا جاتا ہے۔ بولرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کامیابی کا سہرا بولرز کو دیں گے۔سرفراز کے بموجب ہندوستان کے خلاف میچ میں ہم دباو میں آگئے تھے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شائقین کی کافی حمایت تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، ٹیم کی کارکردگی کافی زبردست رہی۔۔ فخرزمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اوپنر کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا۔
نیوزی لینڈ کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ
کارڈیف ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کل یہاں آئی سی سی چمپیئنس ٹرافی میں اپنے گروپ مرحلہ کے آخری مقابلہ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیابی کیلئے کوشاں ہوگی کیونکہ کامیابی کے ذریعہ وہ سیمی فائنل میں اپنی رسائی کے امکانات کو مستحکم کرلے گی۔ دونوں ہی ٹیموں کو بارش کی نذر کی وجہ سے ایک، ایک مقابلہ میں نشانات بانٹنے پڑے ہیں اور کامیابی سے وہ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ میزبان انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے اور اگر آسٹریلیائی ٹیم آخری مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دیتی ہے تو دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی جبکہ انگلینڈ اگر آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو پھر نیوزی لینڈ کی پیشقدمی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT