Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامیابی کے حصول کیلئے آج پنجاب کا گجرات سے مقابلہ

کامیابی کے حصول کیلئے آج پنجاب کا گجرات سے مقابلہ

راجکوٹ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر فائز گجرات لائنس کامیابی کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے کنگس الیون پنجاب کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ اپنے موقف کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہوں گی۔ دوسری جانب پنجاب نے مسلسل ناکامیوں کے بعد جنوبی آفریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو قیادت سے ہٹا کر ان کے مقام پر مرلی وجئے کو کپتان بنایا ہے۔ پنجاب اس وقت ٹیموں کے جدول میں آخری مقام پر فائز ہے۔ دوسری جانب گجرات 12 نشانات کے ذریعہ پہلے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ گجرات کے اعتماد میں مزید اس وقت اضافہ ہوا، جب اس نے گزشتہ مقابلے میں رائزنگ پونے کے خلاف آخری گیند پر 195 رنز کا نشانہ کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیا ہے۔ گجرات کے لئے برینڈن مکالم اور ڈیون اسمتھ نے 10 اوورس میں 110 رنز کا آغاز بھی کیا ہے۔ اننگز کے آغاز پر جہاں دونوں بیٹسمین برق رفتار شروعات فراہم کررہے ہیں تو اس کا فائدہ کپتان سریش رائنا اور دنیش کارتک بھی اُٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کو 6 مقابلوں میں صرف 2 نشانات حاصل ہوئے ہیں، کیونکہ اس کے بڑے ناموں میں میکس ویل بھی ناکام ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے 6 مقابلوں میں صرف 95 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ ڈیوڈ ملر 6 مقابلوں میں 76 رنز سے اسکور کر پائے ہیں۔ مڈل آرڈر میں شان مارش نے 158 رنز اسکور کرتے ہوئے کسی قدر بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔اوپنر مرلی وجئے 161 اور منن ووہرا 143 رنز اسکور کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT