Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / کام کا انداز بدلیں، عوام کو سلامتی کا احساس دلائیں: ادتیہ ناتھ

کام کا انداز بدلیں، عوام کو سلامتی کا احساس دلائیں: ادتیہ ناتھ

یوپی پولیس کو چیف منسٹر کی ہدایت

لکھنؤ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قانون کی حکمرانی کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح بتاتے ہوئے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاستی پولیس کو اپنے کام کرنے کا انداز بدلنے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگوں کو سلامتی کا احساس دلایا جاسکے۔ چیف منسٹر نے گزشتہ رات ریاستی محکمہ داخلہ، ویجلنس اور محابس کے پیش کردہ خاکے کا جائزہ لیا اور اسٹیٹ پولیس کے اینٹی کرپشن ونگ کے کام کاج پر ناخوشی کا اظہار کیا اور اِس کی تنظیم جدید کے احکام جاری کئے۔ اُنھوں نے ہدایت دی کہ عام لوگوں کے لئے کرپشن کے کیسوں میں شکایات درج کرانے کی سہولت کے طور پر ٹول فری نمبر مہیا کرائے جائیں۔ چیف منسٹر کے حوالہ سے آج سرکاری ترجمان نے کہاکہ عوام کی نظروں میں پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور یہ اِس طرح ہونا چاہئے کہ عوام خود کو محفوظ سمجھے جبکہ مجرمین کو خوف کا احساس ہو۔ ادتیہ ناتھ نے مافیا کے خلاف مہم شروع کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور یہ یقینی بنانے کے لئے کہاکہ ڈائیل 100 پر جو لوگ معلومات فراہم کریں اُنھیں ہراسانی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ پولیس کے تمام گوشوں میں کرپشن کے مؤثر انسداد اور مجرمین و سماج دشمن عناصر کے ساتھ روابط رکھنے والے اسٹاف ممبرس کی شناخت پر زور دیتے ہوئے چیف منسٹر نے پولیس اور عوام کے درمیان راست رابطے پر زور دیا اور کہاکہ معمولی واقعہ پر بھی مساوی توجہ دیں اور ضروری کارروائی کی جائے۔ اُنھوں نے پولیس فورس میں کرپشن سے پاک اور شفاف بھرتی پر بھی زور دیا اور نئے پولیس تھانوں کے قیام اور دہشت گردی، ایسڈ حملے اور مظالم کے معاملوں میں فوری کارروائی کی تاکید کی۔
سماج وادی پارٹی کی اسکیمات پر عمل درآمد موقوف
سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کا سائیکل ٹریک پراجکٹ کا بھی وہی حشر ہوسکتا ہے جو اسمارٹ فون اور سماج وادی پنشن پروگرام کے ساتھ ہوا کیوں کہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اِس معاملہ میں افادیت اور ضرورت کا جائزہ لے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT