Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کام کے دوران حادثات کا شکار دو افراد کی موت

کام کے دوران حادثات کا شکار دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) کام کے دوران مبینہ لاپرواہی کے سبب دو افراد کی ہلاکت کے واقعات پیش آئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے سینئر لنگوجی گوڑہ علاقہ کا ساکن گزشتہ چند روز سے ایک مکان میں پینٹنگ کا کام کررہا تھا جو مشتبہ طور پر /16 مئی کے دن پینٹ ہاوز سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ انجیا جو پیشہ سے مستری تھا ۔ لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ /16 مئی کے دن یہ شخص کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ہے جہاں 36 سالہ بالو نے مبینہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ بالو ریلوے ملازم تھا جو وارثی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا ۔ /11 مئی کے دن میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ تکارام گیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT