Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کانتکر، راترا گوا کی ٹیموں کے کوچس

کانتکر، راترا گوا کی ٹیموں کے کوچس

پاناجی ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کھلاڑیوں رشی کیش کانتکر اور اجئے راترا کو باضابطہ طور پر گوا کی رانجی اور انڈر 19 ٹیموں کے ترتیب وار کوچس مقرر کیا گیا ہے۔ یہ دونوں نے ایک سال کی مدت کیلئے کنٹراکٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔ سرکاری ذریعہ نے کہا کہ اس کنٹراکٹ کی بعد کے دو سال کیلئے تجدید کی جاسکتی ہے بشرطیکہ کانتکر اور راترا گوا کرکٹ اسوسی ایشن (جی سی اے) کو اپنی کارکردگی سے متاثر کریں۔ کانتکر جو سری لنکائی نوان زوئسا کے جانشین بن رہے ہیں، ٹیم کی ٹریننگ یکم اگسٹ سے شروع کریں گے، جب جی سی اے سلیکٹرز ممکنہ کھلاڑیوں کو ان کے سپرد کریں گے اور اُن کی ذمہ داری اس فہرست کو 22 تک مختصر کرنا رہے گی۔ اس ذریعہ نے کہا کہ اب چونکہ نئی منیجنگ کمیٹی جی سی اے اُمور سنبھال رہی ہے، مختلف ٹیموں کیلئے نئے سلیکٹرز کل مقرر کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT