Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / کانسٹبل نے بیوی کا قتل کردیا

کانسٹبل نے بیوی کا قتل کردیا

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانسٹبل شوہر کے ہاتھوں بیوی کے مبینہ قتل کی واردات چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پراوین نامی کانسٹبل نے اپنی بیوی 20سالہ پوجا کا قتل کردیا اور اس کی موت کو خودکشی قرار دے رہا ہے۔ اس واقعہ میں چندرائن گٹہ انسپکٹر مسٹر راما راؤ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پراوین کے خلاف قتل اور جہیز کیلئے ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انسپکٹر کے مطابق پراوین اور پوجا نے دیڑھ سال قبل آریہ سماج میں لو میاریج کی تھی۔ دونوں کے والدین سی آر پی ایف میں سب انسپکٹر عہدہ پر فائز ہیں، دونوں کے والدین ان کی شادی کے مخالف تھے۔ انسپٹکٹر نے بتایا کہ پراوین پر الزام ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا اور اس پر قتل کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پراوین کنچن باغ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل ہے۔ پولیس چندرائن گٹہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT