Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کانسٹبل پر حملہ کرنے والے روڈی شیٹر کو 3سال جیل

کانسٹبل پر حملہ کرنے والے روڈی شیٹر کو 3سال جیل

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس ملازم پر دوران ڈیوٹی حملہ کرنے والے ایک روڈی شیٹر کوتین سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ انہوں نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے یہ سزا سنائی ۔ پرانے شہر میں خدمات کے دوران ایک بدنام زمانہ روڈی شیٹر دستگیر نے ایک پولیس کانسٹیبل کومبینہ حملہ کا نشانہ بتایا گیا تھا ۔ انسپکٹر بھوانی نگر مسٹر سرینواس کے مطابق امان نگر بی علاقہ کا ساکن دستگیر نے سال 2016 اکٹوبر میں ایک کانسٹیبل پر حملہ کیا تھا تھا ۔ ہتھیار کے ساتھ علاقہ میں دہشت مچانے والے دستگیر کی گرفتار کیلئے پولیس کی ٹیم پہونچی تھی اور اس نے بے قابو ہوکر کانسٹیبل پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد کارروائی انجام دی تھی اور آج معزز عدالت نے دستگیر کو تین سال کی سزاء سنائی ہے ۔ دستگیر کا ایک مقدمہ ہائی کورٹ پہنچ چکاہے ۔ سال 2014 میں ایک لڑکی کا اغواء اور اس کے قتل کا سنسنی خیز واقعہ بھوانی نگر پولیس حدود میں پیش آیا تھا اور پولیس اس کیس میں بھی جرم کو سزا دلانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT