Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کانسٹبل کی بیوی کا اقدام خودکشی

کانسٹبل کی بیوی کا اقدام خودکشی

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شوہر کے دوسری خاتون سے ناجائز تعلقات پر دلبرداشتہ ایک خاتون نے ہوم منسٹر کی پیشی میں انتہائی اقدام کیا۔ تاہم فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد ٹریفک پولیس سے وابستہ کانسٹبل سائی کمار کی بیوی نے یہ اقدام کیا جوکوکٹ پلی علاقہ کی ساکن سواپنا بتائی گئی ہے۔ یہ خاتون اپنی عرضی لیکر ہوم منسٹر کی پیشی میں گئی تھی اور ہوم منسٹر کے چیمبر کے روبرو زائد مقدار میں گولیوں کا استعمال کرلیا۔ اس خاتون نے بتایا کہ سائی کمار نے پہلے ہی شادی کی بات کو راز میں رکھا تھا اور اب ایک اور خاتون سے اس نے ناجائز تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ اس بات کی وضاحت کرنے پر اس نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمشنر سے اس کی شکایت کی گئی تھی اور اسے معطل بھی کردیا گیا تھا تاہم معطلی کے بعد اس کی ہراسانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پولیس سیف آباد نے بتایا کہ اس خاتون کی صحت مستحکم ہے۔

TOPPOPULARRECENT